ابنا: پاکستانی وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کل ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے نام اپنے پیغام میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چونتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ اس پیغام میں مزید آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان مشترکہ دین ، تہذیب اور میراث کے حامل ہیں اور اسلام آباد تمام شعبوں میں تہران کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے پیغام میں مزید آيا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان طویل المیعاد اقتصادی تعاون کے ذریعے باہمی تعلقات کا استحکام خطے کے دونوں اہم اور موثر ممالک کے عوام کے فائدے میں ہوگا۔
.......
/169